جازان پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
جمعرات 14 اکتوبر 2021 20:40
ڈرون کو ہدف پرپہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پرکیے جانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے ـ
اخبار 24 نے یمن میں آئینی حکومت کی امداد کےلیے قائم عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی مسلسل عالمی سرحدی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ـ
جمعرات کی شام حوثی باغیوں نے جازان کمشنری پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش کی جسے اتحادی فورسز کی ایئرکمان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیاـ