العبدیہ میں 12 فوجی گاڑیاں تباہ، مزید 160 سے زیادہ حوثی ہلاک
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 17:58
گزشتہ روز 180 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں(فائل فوٹو العربیہ)
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کی کمشنری العبدیہ اور اس کے اطراف حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بناتے ہوئے مزید 32 کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی اے نے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ مزید 12 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ 160 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 گاڑیاں تباہ جبکہ 180 سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ نہتے شہریوں کو حوثیوں کی خلاف ورزیوں سے بچانے کےلیے یمن کی قومی فوج کو مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
واضح رہےکہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کی کمشنری المارب کے علاقے العبدیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہے جس سے نہتے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے العبدیہ میں حوثی ملیشیا کے یونٹس اور ارکان کو نشا نہ بنانے کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کےلیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔