او آئی سی کی قندھار میں مسجد پر حملے کی مذمت
اتوار 17 اکتوبر 2021 23:15
زخمیوں کی جلد صحتیابی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے- (فوٹو سبق)
اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ کی جانب سے افغانستان کے شہر قندھار کی ایک مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا گیا ہے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ او آئی سی دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پرقائم ہے اور اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی ہر سطح پر بھرپور مذمت کرتے ہیں-
اوآئی سی کی جانب سے بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا-
واضح رہے کہ نماز جمعہ کے دوران افغانستان کے شہر قندھار کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس سے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں