سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے پیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں مملکت میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسی ایس پی کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جو دونوں ملکوں اور عوام کو متحد کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ شعبوں میں تعاون کے پہلووں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔