Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے تاخیر پر 8 کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا

عمرہ کمپنیوں کی جانب سے نئے ٹکٹ خرید کر روانہ کردیا گیا تھا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
عمرہ زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے تاخیر ہونے پر 8 کمپنیوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑرہا ہےـ
کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی واپسی میں ٹیکنیکل بنیاد پرتاخیر ہوئی تھی جو محض 6 گھنٹے پرمحیط تھی۔
الوطن اخبار کے مطابق عمرہ کمپنی کے مالک اسماعیل عبدالمطلب نے کا کہنا تھا کہ 8 عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے آنے والے عمرہ زائرین کی واپسی میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی جس پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عمرہ زائرین ایئرپورٹ پرپہنچ چکے تھے اور فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کی روانگی میں 4 سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
کمپنی کے مالک کے مطابق شوال کے مہینے میں جب عمرہ زائرین کی واپس کا رش ہوجاتا ہے تو تاخیر ہونا معمول کا امر مانا جاتا ہے جبکہ تاخیر بھی چند گھنٹوں کی تھی زیادہ نہیں جس پر آٹھ کمپنیوں پرعمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر کا کیس درج کیا گیا اور اب دو برس بعد اس کیس کو از سرنو تازہ کیا گیا ہے۔
جن عمرہ زائرین کی واپسی میں تاخیر ہوئی تھی ان کی تعداد بھی صرف 30 تھی اور انہیں عمرہ کمپنیوں کی جانب سے نئے ٹکٹ خرید کر انہیں روانہ کردیا گیا تھا۔
حالانکہ عمرہ زائرین کی واپسی کی ٹکٹس کی ذمہ داری بیرونی ایجنٹس کی ہوتی ہے جو انہوں نے نہیں کی جس پر تمام زائرین کو واپسی کے دوسرے ٹکٹ خرید کردیے گئے تھے جس کی وجہ سے چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی تھی۔

شیئر: