Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
ابوظبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
 جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 اور ڈیوڈ ملر 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان ایرون فنچ کوئی رن بنائے بغیر اینرج نوکیا کا شکار بن گئے۔
سکور 20 تک ہی پہنچا تھا کہ ڈیوڈ وارنر بھی صرف 14 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔
17 گیندوں پر 11 رنز بنانے والے مچل مارش نے سٹیو سمتھ کے ساتھ سکور کو 38 تک پہنچایا، لیکن وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد سمتھ کا ساتھ دینے گلین میکسویل آئے اور دونوں نے  43رنز کی اہم شراکت قائم کر کے سکور کو 80 تک پہنچا دیا۔
ان کے بعد مارکوس اور میتھیوز نے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
 

شیئر: