جدہ .... عرعر شہر کے باشندوں نے شادی کے 2ہفتے بعدظہران الجنوب میں ڈیوٹی کے دران حوثیوں کے گولے کی زد میں آکرجام شہادت نوش کرنے والے سرحدی فوجی عطا اللہ العنزی کو سپرد خاک کردیا۔ العنزی کے دوست اور رشتہ دار الداھمشی نے ٹیلیفون پر بتایا کہ دو ہفتے قبل ہی العنزی کا نکاح ہوا تھا وہ خوش تھا اور اس موقع پر اسکے ساتھ رشتہ دارو ںاور احباب نے یادگاری تصاویر بھی بنوائی تھیں۔ اس نے ظہران الجنوب جانے سے قبل فوجی وردی میں اپنی تصویر اسنیپ چیٹ کے ذریعے بھجوائی۔ العنزی کے واقعہ شہادت نے پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔