Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر 25جون کو ہوگی، المسند

 
ریاض.... قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال شعبان کا مہینہ 30کا ہوگا اور رمضان المبارک کے روزے 29ہونگے۔ 27مئی ہفتے کو پہلا روزہ اور 25جون اتوار کو عید الفطر منائی جائیگی۔ ڈاکٹر المسند کا کہناہے کہ ان دنوں ہر سال رمضان المبارک کی ابتداءاور اختتام اور عید سے متعلق سوالات کا چرچا شروع ہوجاتا ہے کیونکہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی رمضان اور عید کے حوالے سے اپنے مختلف پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔ امید یہی ہے کہ عید الفطر اتوار 25جون کو ہوگی۔ 29رمضان کو مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند 31منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

شیئر: