بارودی بوٹ حملے کے لیے تیار حالت میں تھی (فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے کمران جزیرے میں بارود سے لدی حوثیوں کی بارودی بوٹ تباہ کردی جو حملے کے لیے تیار حالت میں تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ حوثیوں کا دشمن رویہ باب المندب اور جنوبی بحیرہ حمر میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہے۔
عرب اتحاد نے بیان میں مزید کہا کہ حوثی الحدیدۃ صوبے میں سٹاکہوم معاہدے اور جنگ بندی کی دفعات کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔