Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور کی کینال روڈ پر بھاگتے ہوئے شتر مرغ کے ساتھ کیا ہوا؟

پاکستان کے شہر لاہور میں ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب کینال روڈ پر اچانک دو شترمرغ نمودار ہو گئے۔ لاہور کی ٹریفک کو دیکھ وہ پریشان ہوئے اور سرپٹ دوڑنا شروع کر دیا۔
شہریوں نے بھاگتے ہوئے شترمرغوں کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
محکمہ لائف سٹاک کے مطابق یہ دو شترمرغ ایک نجی فارم سے ملازمین کی غلطی سے باہر نکلے جس کے بعد ملازمین کی بھی ان کے پیچھے دوڑیں لگ گئیں اور کافی دوڑ دھوپ کے بعد دونوں شترمرغوں کو پکڑ لیا گیا اور واپس فارم میں منتقل کیا گیا۔ 
کچھ ایسی بھی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نمودار ہوئیں جن میں چند افراد کو یہ شترمرغ پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ البتہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ پکڑنے کی کوشش میں شترمرغ مار دیا گیا ہے۔
محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ایسا نہیں ہوا۔ شترمرغ کو گردن سے ہی قابو کیا جاتا ہے۔ اس پکڑائی کے دوران شترمرغ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

شیئر: