Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے چڑیا گھر سے شیر کے فرار کی افواہ سے خوف و ہراس

ابوظبی پولیس نے چڑیا گھر سے شیر کے باہر نکلنے کی تردید کی ہے( فائل فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب اماارات کے شہر العین میں  چڑیا گھرسے شیر کے فرار ہونے کی افواہ نےخوف وہراس پھیل گیا تاہم  ابوظبی پولیس نے چڑیا گھر سے شیر کے باہر نکلنے کی تردید کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق العین شہر کے باشندے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع سے خوفزدہ ہوگئے تھے کہ چڑیا گھر سے شیر فرار ہوگیا ہے اور کہیں بھی اچانک نمودار ہوکر نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے شیر سے بچاؤ کے لیے اپنے طور پر احتیاطی تدابیر بھی شروع کردی تھیں۔ ایک دوسرے کو شیر کے خطرات سے آگاہ کرکے بچاؤ کے مشورے بھی دیے جانے لگے تھے۔
ابوظبی پولیس نے  بیان میں کہا کہ العین کے چڑیا گھر سے شیر کے فرار کا دعوی افواہ ہے اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ 
ابوظبی پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات آگے بڑھانے سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ حقیقت حال دریافت کرنے کے لیے سرکاری اداروں سے رجوع کریں۔
ابوظبی پولیس نے افواہ پھیلانے والوں کو تنبیہ کی اور تمام لوگوں سے کہا گیا کہ معلومات آگے بڑھانے میں احتیاط سے کام لیں۔

شیئر: