Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بعض علاقوں میں گردوغبار کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں آج بروز جمعہ 11 بجے سے بارش کی توقع ہے، جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام کے سات بجے تک جاری رہنے کا امکان ہےـ
اخبار 24 نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’مکہ، الباحہ، عسیر اور جازان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔‘
قومی مرکز کے مطابق ’متوقع بارش کا آغاز 11 بجے سے ہوگا جو شام تک جاری رہے گی۔ مکہ ، ریاض اور قصیم ریجنز میں تیز ہواوں کے ساتھ گردو غبار بھی چھایا رہے گا جس سے حد نگاہ متاثرہونے کا امکان ہے۔‘

’شاہراہوں پرسفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ (فوٹو: ایس پی اے)

اسی طرح مدینہ ریجن میں بھی تیز ہوا چلنے کا امکان ہے جبکہ ریجن میں مطلع آبرآلود رہے گا جس کا سلسلہ شام سات بجے تک جاری رہے گاـ
اس حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔ پہاڑی علاقوں میں تفریح کے لیے جانے والے نشیبی مقامات پر پڑاو سے گریز کریں اور ندی نالوں کے علاوہ برساتی پانی کی گزرگاہوں سے دور رہیں۔‘

شیئر: