Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے ملاقات

کورونا وائرس نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں پر بات چیت کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو روم میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اورعالمی ادارہ صحت کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلووں کاجائزہ لیا۔ کورونا وائرس نمٹنے کےلیے مملکت کی کوششوں اوراقدامات پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز، وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹرعبدالرحمان بن ابراہیم الراس اور وزارت خارجہ دفتر کے ڈائریکٹرجنرل بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان روم میں ہونے والے جی ٹوئٹنی اجلاس میں مملکت کے وفد میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور سعودی سینٹرل بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد بن عبداللہ المبارک بھی وفد کا حصہ ہیں۔
سربراہی اجلاس میں کئی موضوعات ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان میں ماحولیات،اقتصادی بحالی، کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور عامی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
 

شیئر: