ٹی20 ورلڈکپ: افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی
اتوار 31 اکتوبر 2021 15:41
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں جاری میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے جوبین نے دو اور اسمت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گذشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔
خیال رہے آج کے دوسرے میچ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔ آج کے میچ میں جو ٹیم جیت جائے گا اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے جب کہ ہارنے والی ٹیم کے لیے سیمی فائنل لائن اپ میں جگہ بنانا خاصا مشکل ہوجائے گا۔