Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ویکسین، قدیم حج شاہراہ اور سب سے بڑی نیلامی سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں  قدیم حج شاہراہ کے اہم مرکز ’زبالا‘ کی کھدائی، مسجد الحرام کے قالینوں کی صفائی اور خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑے نیلامی پروگرام سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکی بحریہ کی مشقیں اختتام پذیر  

 سعودی امریکی افواج کی بحیرہ احمر میں ’بلیو ڈیفنڈر – 21‘ مشقیں  مکمل ہوگئیں۔بریگیڈیئر سعد الاحمری نےاس موقع پر کہاکہ بلیو ڈیفنڈر – 21 مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا، حربی استعداد بڑھانا، بندرگاہوں کے تحفظ کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنا، خشکی اور زیر آب بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مہارت  حاصل کرنا تھا۔ 
 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام 

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا کہ 50 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی  کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے انگوروں کے کنٹینر میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
 قدیم حج شاہراہ کے اہم مرکز ’زبالا‘ کی کھدائی 

محکمہ آثار قدیمہ نے  کہا ہے کہ شمالی حدود ریجن کی کمشنری رفحا کے جنوب میں ’زبالا‘ کے مقام پر تاریخی کھدائی شروع کی ہے۔ یہ تاریخی حج شاہراہ درب زبیدہ کے معروف مقامات میں سے ایک ہے۔ 
 مسجد الحرام کے قالینوں کی صفائی 

مسجد الحرام کے قالینوں کی صفائی ، سینیٹائزنگ اور انہیں معطر کرنے کا مسلسل جاری رہتا ہے جبکہ ہفتے میں 15 سو قالین ہفتے میں دھوئے جاتے ہیں۔ 
 ریاض سیزن کے تحت سفاری کا آغاز 

ریاض سیزن کے تحت سفاری کا آغاز ہو چکا ہے جہاں دنیا کے نایاب جانوروں کے علاوہ مختلف قسم کے پرندے موجود ہیں ۔ شہری و غی رملکی بڑی تعداد میں دلچسپی لے رہے ہیں۔  
 جدہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں میں پودے تقسیم 

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام اور جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے عہدیداروں نے  ایئرپورٹ سے سفر کرنے اور آنے جانے والوں میں پندرہ ہزار پودے تقسیم کیے ہیں۔ 
 خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی پروگرام 

سعودی کیمل کلب کی سپیشل کمیٹی نے خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ حفر الباطن میں 60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں اونٹوں کی کیلامی کا آغاز کیا گیا ہے  
 مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی پہلی سینیٹائزنگ مشین 

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی پہلی مشین کا افتتاح کر دیا- 
چینی ویکسین لگوانے والے سعودی عرب آ سکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک سے برارہ راست مملکت آنا کورونا ویکسینینش کا مکمل خوراکوں سے مشروط ہے۔
سعودی نیشنل گارڈ کے دستے کی پریڈ کرتے ہوئے قدیم تصویر
   

 سعودی وزارت نیشنل گارڈ نے چار دہائی قبل کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک دستے کو پریڈ کرتے دکھایا گیا ہےـ
فالکن میلے میں اب تک 70 لاکھ ریال کا کاروبار

ریاض میں فالکن میلے کا دوسرا ایڈیشن جاری ہے جہاں اب تک 70 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔

شیئر: