اس کے بعد ایڈن مارکرم بھی صفر پر تسکن احمد کا نشانہ بنے۔
راسی وین ڈر ڈوسن اور ٹیمبا باوما کے درمیان 47 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد ڈوسن 22 رنز بنا کر ناسم احمد کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکن احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کگیسو ربادا کی شاندار بولنگ ہر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
منگل کو جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں ٹھیک ثابت ہوا اور بنگلہ دیشی بلے باز 20 اوور مکمل بھی نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 19 ویں اوور مین 84 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر محمد نعیم نو رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
اس سے اگلی ہی گیند پر ربادا نے ون ڈاون آنے والے سومیا سرکار کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
کگیسو ربادا کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ صرف یہی نہ رکا بلکہ انہوں نے اپنے تیسرے اوور میں ان فارم بلے باز مشفیق الرحیم کو بھی صفر پر بھی پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد ٹیم کے مجموعی سکور میں 10 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی کپتان محمود اللہ کو اینرک نورکیا نے تین رنز پر ہی آوٹ کر دیا۔
اس سے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہی عفیف حسین کو ڈوین پریٹوریئس نے بولڈ کر دیا۔
بنگلہ دیش کے چھٹے آوٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 24 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس کے بعد شمیم احمد بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 11 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر مہاراج کو کیچ تھما بیٹھے۔
آٹھویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی تسکن احمد تھے جو تین رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد مہدی حسن نورکیا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ناسم احمد تھے وہ صفر پر نورکیا کی گیند پر ہٹ وکٹ آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا اور اینرک نورکیا نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ گروپ 1 میں اس وقت جنوبی افریقہ چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے۔