Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع کے المنجارۃ محلے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

آگ شدت کم ہونے پر دوبارہ بھڑک اٹھتی تھی۔  (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے مغرب میں واقع ینبع شہر کے المنجارۃ محلے میں لگنے والی آگ پر شہری دفاع کی ٹیموں نے قابو پالیا۔ 
اخبار 24 نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ آگ منگل کو صبح سویرے لگی۔ کئی گھنٹے تک شعلے اٹھتے رہے- آگ شدت کم ہونے پر دوبارہ بھڑک اٹھتی تھی۔ 
 جس جگہ آگ لگی وہاں قریب ہی سرامک  فروخت کرنے والی دکانیں موجود ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ آگ غالبا وہاں پڑے ہوئے کچرے کی وجہ سے لگی تھی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: