Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 لاکھ 15سالہ سعودی لڑکیوں نے شادیاں کیں

 
جدہ .... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 2لاکھ سے زیادہ سعودی لڑکیوں نے 15برس کی عمر میں شادی کی۔ مملکت میں شادی کی اوسط عمر 21برس ہے۔ 15برس کیی عمر میں سب سے زیادہ شادیاں مکہ مکرمہ ریجن میں ہوئیں۔ انکی تعداد58188 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرا نمبر ریاض کا ہے جہاں 54083 نے اسی عمر میں شادی کی جبکہ تیسرا نمبر الشرقیہ ریجن کا ہے وہاں اس عمر میںشادی کرنے والی لڑکیوں کی تعداد 46881ہے۔ چوتھا نمبرعسیر اورپانچواں نمبر مدینہ منورہ کا ہے۔محکمہ شماریات کا کہناہے کہ 15برس کی عمر میں زیادہ تر کی شادیاں پہلی ہیں۔ ان میں کم تعداد ان کی بھی ہے جن کی دوسری شادی اس عمر میں ہوئی ہے۔

شیئر: