لاہور.. پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میںپی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر ناصرجمشید سے پوچھ گچھ کے لئے ابتدائی سوالنامہ تیارکرلیا۔ذرائع کے مطا بق سوالنامے میں پوچھا گیا کہ کس کھلاڑی کو کیا پیشکش کی اور کس نے ڈیل پوری کی۔ کیا کھلاڑیوں نے کبھی خود بھی رابطہ کیا تھا۔ شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن کے علاوہ اور کون سے کھلاڑیوں سے رابطہ ہے۔ کھلاڑیوں سے کب کب رابطے کئے۔ کس کھلاڑی سے کیا معاملات طے ہوئے ۔، بکیز کے ساتھ کیا تعلق ہے اورکب سے رابطہ ہے۔ رابطوں کا طریقہ کار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن ٹیم ناصر جمشید سے پوچھ گچھ کے لئے لندن جائے گی۔