نئی دہلی... آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے اور 100 وکٹ لینے کا ڈبل مکمل کر لیا وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں ہندستانی کھلاڑی بن گئے ۔ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر جڈیجا نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی ناٹ آوٹ 16 رنز کی اننگز کے دوران یہ کامیابی حاصل کر لی۔جڈیجہ نے اپنے 30 ویں ٹیسٹ میں یہ کامیابی اپنے نام کی۔ جڈیجہ کے اب 1004 رنز اور 138 وکٹیں ہو گئی ہیں۔