سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں مارچ کے خوشگوار اور ٹھنڈے موسم نے روزہ داروں کے لیے کئی سال بعد پُرسکون اور صحت افزاء ماحول فراہم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں رواں سال رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لیے معتدل موسم ہے،جب کہ موسم گرما کے طویل اور شدید دھوپ والے دنوں میں روزہ رکھنا ایک چیلنج تھا۔
مزید پڑھیں
-
-
رمضان کے دوران مکہ اور مدینہ میں موسم کیسا رہے گا؟
Node ID: 886489
-
رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں مملکت کا موسم کیسا رہے گا؟
Node ID: 886536
گذشتہ 25 سال سے سعودی عرب میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے عبدالغفار نے بتایا ’عرصہ دراز تک رمضان گرمیوں میں آنے کے بعد اب کئی سال بعد پہلی بار سردیوں میں روزہ رکھنے کا تجربہ آرام دہ اور خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پچھلے سال کا موسم زیادہ تر ٹھنڈا رہا لیکن اس سے پہلے کئی برس گرمیوں کے طویل اور شدت کے دنوں میں روزے رکھنے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
ریاض یونیورسٹی کے طالب علم عبداللہ احمد نے بتایا ’سردیوں کے مختصر دن روزے کے اوقات کو نمایاں طور پر کم کر دیتے ہیں، جس سے ہمیں روزہ جلدی افطار کرنے کا موقع ملتا ہے اور روزے کے ساتھ گرمیوں کی جھلسا دینے والی دھوپ کی شدت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔
عبداللہ احمد نے مزید کہا رواں سال ماہ رمضان کا ٹھنڈا موسم دن کے وقت روزے کی حالت میں اور افطار کے بعد بیرونی سرگرمیوں میں آسانی سے حصہ لینے کے قابل بھی بناتا ہے۔

ریاض میں مقیم گھریلو خاتون عفت آبرو نے بھی سردیوں کے موسم میں روزے رکھنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے بتایا پچھلے ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا جبکہ اس ہفتے درجہ حرارت 7 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا جس سے کے باعث روزہ رکھنا آسان ہو گیا۔
گرمیوں کے موسم کے طویل روزوں کے دوران پیاس زیادہ محسوس ہوتی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق روزے کی حالت میں جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے احتیاط بھی ضروری ہے۔
عفت خاتون کا کہنا ہے ’سردیوں میں روزہ رکھنا آسان ہے اور گرمیوں کی طرح زیادہ پیاس محسوس نہیں ہوتی۔

ریاض کے ٹیکسی ڈرائیور جاوید حسن نے کہا ایسا موسم خاص طور پر ہمارے جیسے یومیہ مزدوروں کے لئے روزہ رکھنا خاص طور آسان ہوتا ہے، ہم اپنے کام کی نوعیت کے لحاظ سے ہمیشہ افطار کے لیے رک نہیں سکتے۔
سڑکوں پر گاڑیاں دوڑاتے رہنا اور مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا موسم گرما کے مقابلے میں اب بہت زیادہ آسان ہے، خوشگوار موسم ہماری صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
