94 ویں آسکر کے لیے مشرق وسطیٰ کی سات فلمیں کون سی ہیں؟
94 ویں آسکر کے لیے مشرق وسطیٰ کی سات فلمیں کون سی ہیں؟
اتوار 7 نومبر 2021 17:54
فلموں کے نام جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم نومبر تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
آسکرز یا اکیڈمی ایوارڈز کی 94 ویں تقریب 27 مارچ 2022 کو ہو گی، جس کی ’انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کیٹیگری کے لیے 93 فلموں کے نام جمع کروائے گئے ہیں۔ ان میں سے 15 فائنلسٹ کے ناموں کا رواں برس 21 دسمبر کو اعلان کیا جائے گا،جبکہ نامزد ہونے والی پانچ فلموں کے ناموں کا اعلان 8 فروری 2022 کو ہو گا۔
ذیل میں مشرق وسطیٰ کی جمع کروائی جانے والی فلموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
مراکش کی یہ فلم ہدایت کار کے اپنے بچپن کے بارے میں ہے۔ یہ پہلی مکمل طور پر مراکشی فلم ہے جو کانز فلم فیسٹیول کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پام دوغ‘ کے لیے مقابلے میں تھی۔
دا سٹرینجر
فلسطینی ہدایتکار امیر فاخر ایلڈن کی پہلی فلم ایک غیر لائسنس شدہ ڈاکٹر کی کہانی ہے جو شام میں جنگ کے دوران ایک زخمی آدمی سے ملتا ہے۔
ہیلیوپولس
یہ الجزائری ڈرامہ فلم 8 مئی 1945 کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جب فرانیسی نوآبادیاتی فورسز نے الجزائر کے شہر گیلما میں ہزاروں شہریوں پر حملہ کیا تھا۔
گولڈن بٹرفلائی
تیونس کے فلم ساز عبدالحامد باؤچنک کی فلم معیز نامی ایک پولیس والے کی کہانی ہے جو ایک لڑکے سے ملتا ہے، جس کے ساتھ وہ ایک سفر پر نکلتا ہے۔ یہ سفر کچھ حد تک حقیقی اور کچھ تصوراتی ہے۔
یورپا
عراقی ہدایت کار حیدر راشد کی فلم میں مقامی فوجی ترک بلغاریائی سرحد پر تارکین وطن پر بے رحمی سے حملہ کر رہے ہیں۔ یہ دو برسوں میں عراق کی طرف سے آسکرز کے لیے بھیجی جانے والی پہلی فلم ہے۔
کوسٹا براوا، لبنان
منیا اکل کی پہلی فلم مستقبل قریب کے لبنان میں موسمیاتی بحران کے دنوں کی عکاسی کر رہی ہے۔
اے ہیرو
اصغر فرہادی کی اس فلم کے شروع میں ایک شخص کو قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید میں دکھایا گیا ہے۔ تاہم جیل سے دو دن کے لیے آزادی ملنے پر وہ قرض دہندہ کو قرض سے متعلق اپنی شکایت واپس لینے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن معاملات اس کی سوچ کے مطابق نہیں چلتے۔