Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام، ڈرون تباہ

الحدیدہ کے قریب حوثیوں کی بارود سے لدی ایک کشتی کو تباہ کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد برائے یمن نے پیر کو خمیس مشیط پر حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ائیر ڈیفنس نے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
قبل ازیں عرب اتحاد نے الحدیدہ کے قریب حوثیوں کی بارود سے لدی ایک کشتی کو تباہ کیا جسے ممکنہ حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

شیئر: