اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ سینٹرل لائبریری کے باہر ان بچوں کو پڑھاتے ہیں جو سکول نہیں جاتے اور مزدوری کرتے ہیں۔ طالبعلم ریحان یوسفزئی ارادہ رکھتے ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں کے مزدور بچوں کو بھی پڑھنا لکھنا سکھائیں گے۔ دیکھیے شیمبر الیگزینڈر کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔