Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں صنعتی پیداوار انڈیکس میں مسلسل پانچویں مہینے اضافہ

شرح نمو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کی صنعتی پیداوار انڈیکس ستمبر میں 6.5 فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھی جس کی وجہ کان کنی کے شعبے میں زیادہ سرگرمیاں ہیں جو تیل کی پیداوار پرغلبہ رکھتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جنرل انڈیکس اب مسلسل پانچویں مہینے بڑھ گیا ہے اور شرح نمو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں پیداوار جس کا وزن عام انڈیکس میں 74.5 فیصد ہے میں سالانہ 7.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا کیونکہ تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تیل کی پیداوار گذشتہ سال ستمبر میں یومیہ 8.9 ملین بیرل سے بڑھ کر اس سال 9.6 ملین تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب اس سال تیل کی زیادہ آمدنی دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ اوپیک پلس معاہدے کے تحت پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے ایک ایسے وقت میں جب تیل کی قیمتیں کئی سالوں کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہیں۔
اس کےعلاوہ نان آئل مینوفیکچرنگ سرگرمی ستمبر میں 4.5 فیصد کی ٹھوس سالانہ شرح سے بڑھی پھر بھی اس میں گذشتہ ماہ کے 5 فیصد سے قدرے نرمی ہوئی۔
دوسری جانب بجلی اور گیس کے شعبے میں سالانہ 2.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم کمی کی رفتار اس سال مئی میں 13.7 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔
انڈیکس میں نان آئل مینوفیکچرنگ کا وزن 22.6 فیصد ہے جبکہ بجلی اور گیس کا شعبہ تقریباً 2.9 فیصد ہے۔

شیئر: