Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شارجہ کتب میلے میں سونے کے پانی سے لکھا قرآن کا نسخہ

کتب میلے میں نادر اور قدیم کتب رکھی گئی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
شارجہ کتب میلے میں قدیم قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں کا گوشہ شائقین کی دلچسپی کا محور بنا ہوا ہے-
یہاں شیشے کے بکس قلمی نسخوں اور نایاب کتابوں سے سجے ہوئے  ہیں- انکی تاریخی اور ادبی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اس وجہ سے انہیں شیشے کے سر بند بکسوں میں رکھا گیا ہے- 
الشرق الاوسط کے  مطابق یہاں چوبیس قیراط سونے کے پانی سے تیار کردہ قرآّن کریم کا نسخہ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے- یہ بارہویں صدی عیسوی کا ہے-  اس کا ہدیہ پانچ لاکھ یورو تک پہنچ چکا ہے- 
شارجہ کتب میلے میں انٹرنیشنل آرٹسٹ پیبلو پکاسو کے 31 فن پارے بھی شائقین کی طرف سے پسند کیے جارہے ہیں- اس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار یورو مقرر ہے- گھوڑوں سے متعلق کتاب بھی شائقین کی توجہ کا محور بنی ہوئی ہے- اسے چوبیس قیراط سونے کے خالص پانی سے سجایا گیا ہے- 
شارجہ کتب میلے میں نایاب قلمی نسخوں کا انتخاب دس لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا جارہا ہے- 

شیئر: