سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ
سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ
جمعہ 12 نومبر 2021 5:18
صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قیمتوں کی نگرانی کریں (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں سعودی عرب میں گاڑیوں کی قیمتیں 28 فیصد بڑھ گئیں- صارفین کا شکوہ ہے کہ ڈسڈری بیوٹرز قیمتوں کے سلسلے میں من مانی کررہے ہیں-
الوطن اخبار کے مطابق صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے کے باعث ڈسٹری بیوٹرز اور سرمایہ کار گاڑیوں کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کررہے ہیں جس کا سبب قیمتوں کی نگرانی کا نہ ہونا ہے۔
اس حوالے سے صارفین نے سنیما گھروں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی بھی مثال میں پیش کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ امارات کے مقابلے میں مملکت میں سنیما کے ٹکٹوں کی قیمتیں 100 فیصد سے بھی زیادہ ہیں-
صارفین نے توجہ دلائی کہ امارات میں کیمری ماڈل 2021 کی قیمت 95500 درہم ہے جبکہ مملکت میں اس کی قیمت 97935 ریال ہے-
ہونڈائی ایک ایسنٹ امارات میں 597850 درہم جبکہ مملکت میں 64325 ریال میں فروخت ہورہی ہے-
ہونڈا ایکارڈ 2021 امارات میں 94900 درہم جبکہ مملکت میں 95400 ریال کی ہےـ قیمتوں میں فرق کے بارے میں صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس جانب توجہ دیں۔