Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ازدواجی رشتوں کا احساس دلانے کیلئے ہوٹل کی نئی پیشکش

اسٹاکہوم ..... سویڈن میں ہوٹلوں کے مشہور گروپ نے اپنے گاہکوں کو عجیب و غریب پیشکش کرکے سنسنی پھیلا دی ہے۔ کنٹری سائڈ لگژری گروپ کا کہناہے کہ وہ اپنے یہاں قیام کرنے والے جوڑوں کو مشروط طور پر انکی رقم واپس کردینے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اسکے لئے شرط یہ ہے کہ اگر ہوٹل میں قیام کے بعد ایک سال کے اندر کسی جوڑے میں علیحدگی یا طلاق نہیں ہوتی تو وہ جوڑا اپنی رقم واپس لے سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ رقم ہوٹل میں دو روزہ قیام کی فیس کے برابر ہوگی۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہناہے کہ اس پیشکش کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ رشتوں کو بالخصوص ازدواجی رشتوں کی انسانی زندگی میں کتنی اہمیت ہے۔ رقم واپس حاصل کرنے کیلئے جوڑے کو متعلقہ محکموں اور رجسٹرار آفس سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔ یہ پیشکش صرف قانونی طور پر شادی شدہ جوڑے کیلئے ہے۔ 

شیئر: