ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن واپس آسٹریلیا جاچکے ہیں اور قرنطینہ میں موجود ہیں۔
لیکن اپنے ملک واپس جاکر بھی وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں بھولے۔ اپنی اردو زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں ہیڈن نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور کہا ’میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کررہا ہوں، مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔‘
واضح رہے میتھیو ہیڈن کو ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے اس میگا ایونٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
اسلام و علیکم پاکستان!
میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.
میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.
شاباش لڑکو! چھا جاؤ
پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/SUUAueSbun— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 18, 2021