Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بڑی مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بوتلیں انتہائی مہارت سے لوہے کے پائپوں میں چھپائی گئی تھیں (فوٹو، کسٹم اتھارٹی)
جدہ میں کسٹم اتھارٹی نے بیرون ملک سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیـ
سبق نیوز کے مطابق زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی لوہے کے پائپوں کی ایک شپمنٹ میں انتہائی مہارت سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کی جارہی تھی ـ
سمگلرز نے شراب کی بوتلوں کو لوہے کے پائپوں میں اس قدر مہارت سے چھپایا تھا کہ پائپوں کا بغور جائزہ لینے پربھی یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ ان کے اندر شراب کی بوتلیں چھپائی گئی ہیں ـ

شپمنٹ وصول کرنے کےلیے آنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا (فوٹو، کسٹم اتھارٹی)

کسٹم ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے تجربے اور فرض شناسی کی بدولت شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ـ
کسٹم ٹیم نے پائپوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہیں کاٹ کردیکھاجائے گا جب ایک پائپ کاٹا گیا تو اس میں چھپائی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں ـ لوہے کے پائپوں سے 3 ہزار 612 بوتلیں برآمد ہوئیں ـ
کسٹم اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے دو افراد  کو گرفتار کرلیا جنہیں تحقیقات کےلیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہےـ

شیئر: