انڈین حکومت نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے ایئرفورس پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
’ویر چکرا‘ جنگوں میں بہادری دکھانے والے افراد کو دیا جاتا ہے اور یہ انڈیا میں ’پرم ویر چکرا‘ اور ’مہا ویر چکرا‘ کے بعد تیسرا بڑا اعزاز کہلاتا ہے۔
انہیں یہ ایوارڈ ایک پاکستانی ایف 16 مارگرانے پر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی حکومت انڈیا کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ابھینندن جلد چائے پینے پاکستان آئیں گے‘Node ID: 431751
-
ابھینندن کے طیارے کے میزائلوں کی نمائشNode ID: 461116
-
ابھینندن زیادہ مقبول یا ان کی مونچھیں؟Node ID: 461651
President Kovind presents Vir Chakra to Wing Commander (now Group Captain) Varthaman Abhinandan. He showed conspicuous courage, demonstrated gallantry in the face of the enemy while disregarding personal safety and displayed exceptional sense of duty. pic.twitter.com/zrmQJgfbEr
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 22, 2021
واضح رہے انڈیا نے 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں کالعدم جیش محمد کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا اور اس کے جواب میں پاکستان نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے ابھینندن کا طیارہ اپنی سرحدی حدود میں مارگرایا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے کے بعد ابھینندن طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب رہے تھے اور انہیں پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
تاہم پاکستان نے ابھینندن کو خطے میں قیام امن کے جذبے کے تحت یکم مارچ 2019 کو رہا کردیا تھا۔
کیا واقعی ابھینندن نے پاکستانی ایف 16 طیارہ گرایا تھا؟
ابھینندن ورتھمان کو حال ہی میں ونگ کمانڈر کے عہدے سے ترقی دے کر گروپ کیپٹن بنایا گیا ہے اور یہ ترقی بھی انہیں پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کے انعام کے طور بھی دی گئی ہے۔
انڈیا کی جانب سے پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ منظر عام پر آنے کے تقریباً ایک ماہ بعد امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ نے ایک خبر میں دو امریکی دفاعی حکام سے بات کرنے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ امریکی اہلکاروں نے اس وقت پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی تھی اور انڈین دعوؤں کے برعکس ان کی تعداد پوری تھی اور کوئی بھی طیارہ لاپتہ نہیں تھا۔
ابھینندن ورتھمان کو ’ویر چکرا‘ دینے پر پاکستانی سوشل میڈیا پر انڈین حکومت کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
حسین ندیم نامی صارف نے اس حوالے طنزاً لکھا کہ ’میں بہادر ابھینندن کو ایف 16 گرانے اور پھر اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے اپنے جہاز سے ایجیکٹ ہوکر پاکستان چائے پینے کے لیے اترنے پر مبارکبا دیتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بالی ووڈ نے اکیلے پوری انڈین ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو کرپٹ کردیا ہے۔‘
ٹوئٹر پر کرن نے لکھا کہ ’تو ابھینندن کو پاکستان میں مشن کے فیل ہونے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کو ہیرو کو زیرو بنانا بخوبی آتا ہے۔‘
ایک اور صارف نے ایک انڈین ڈرامے کے کردار کی تصویر شیئر کی جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ ابھینندن کو خود بھی نہیں پتا کہ انہیں ’ویر چکرا‘ دیا کیوں گیا ہے۔