Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی مسلمان اپنی اولاد کو سول سروس کی طرف راغب کریں، عمر شفیق

 
جدہ:کل ہند مجلسِ تعمیرملت کے معتمد عمومی کا اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب، سید محمود ہاشمی سمیت مختلف ہندوستانی تنظیموں کے قائدین کی شرکت
جدہ ( امین انصاری )کل ہند مجلسِ تعمیرِ ملت کی بیرونی شاخ احبابِ ملت جدہ نے معتمد عمومی عمر احمد شفیق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام سید محمود ہاشمی کی نگرانی میں منعقد کیا ۔تقریب میں سعودی عرب میں مختلف ہندوستانی تنظیموں کے سربرآوردہ اصحاب نے شرکت کی ۔حافظ و قاری سید حبیب نے قرات کلام پاک اور ابراہیم ریاض احمد نے نعت پیش کی۔ کنوینئر محمد فہیم نے مہمان کاتعارف کرایا اور کل ہند مجلسِ تعمیرِ ملت کی کارکردگی سے اجمالاً واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت بلا تخصیص ملت اسلامیہ ہند کی مذہبی، سماجی، معاشی، و معاشرتی بہبود میں ہمہ تن مصروف ہے۔عمر احمد شفیق نے کہا کہ آج ہم عجیب دور سے گزر رہے ہیں، ہما را ملک ہندوستان عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے ،ایک حصہ آر ایس ایس کی قیادت کا تودوسرا حصہ کمزور سیاسی طاقت رکھنے والی جماعتوں اور ملک کی اقلیتوں پر مشتمل ہے۔اقلیتوں میں بھی سب سے کمزور اور مسائل کے شکار ہم مسلمان ہیں۔ اللہ کے کرم سے اپنے آپ کو ثابت قدم رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت مختلف پروجیکٹس پر عمل آوری کررہی ہے جس میں سب بڑا مسئلہ ارتداد کا ہے ۔ تعمیر ملت کے معلمین گزشتہ زائد از 34 سال (1983) سے راجستھان کے 40 سے زیادہ علاقوں میں سرگرم ہیں جہاں پر فرقہ پرست طاقتیں ناخواندہ مسلمانوں کو ارتداد کی طرف راغب کررہی ہیں ۔اسکے علاوہ برما سے آئے لٹے پٹے خاندانوں کی آباد کاری کا بھی تنظیم بیڑا اٹھائے ہوئے ہے۔ تعمیر ملت گزشتہ 67 سال سے غریب و نادار طلبہ کو تعلیمی امداد فراہم کررہی ہے۔گزشتہ سال تقریبا 1200 خاندانوں کو غذائی اجناس ،300 خاندانوں کو ضروری ملبوسات اور 1400 بیوگان کو نقدامداد فراہم کی گئی۔عمر شفیق نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سول سروس کی طرف مائل کریں ۔اعجاز احمد خان نے کہا کہ موجودہ گلوبل ولیج کے تناظر میں تنظیم کو چاہئے کہ بیرونی ممالک میں بھی اپنے نمائندے نامزد کرے تاکہ بین الاقوامی طور پر تنظیم کارگرہوسکے۔سیادت علی خاں نے کہا کہ ہمیں تنظیم کے کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ دوسری طرف تنظیم کو بھی دیگر مسلم سماجی و سیاسی جماعتوں کا تعاون حاصل کرنا چاہئے اور کوشش اس بات کی ہو کہ انتخابات میں ہمارا نمائندہ کامیاب ہو نہ ہو مگر جوسیاستداں بھی کامیاب ہو وہ ہمارا کام کرے۔عبد الحق ہاشم نے کہا کہ تنظیم کو چاہئے کہ اپنی میڈیاسرگرمی کو تیز کرے ۔ محمد رشید نے کہا کہ بانی تنظیم سید خلیل اللہ حسینی اور دیگر قائدین کے ویڈیو اور آڈیو کو عام کیا جائے تاکہ انکے افکار سے عوام میں شعور بیدار ہوسکے۔جمال قادری نے کہا کہ حالیہ الیکشن کے تناظر میں ہمیں 2019 کے الیکشن کے لئے عوام کو تیار کرنا چاہئے۔ مجید قادری الموسوی نے کہا کہ بی جے پی کے آج کے نتائج آر ایس ایس کی 70 سالہ پلاننگ کا نتیجہ ہیں ۔افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ۔تقریب میں احمد رضاء، ابوبکر رضاء ، ابراہیم ریاض اور امجد محی الدین نے کلام اقبال پیش کیا جبکہ بزم احباب جدہ اور بزم اتحاد جدہ کی جانب سے مہمان کو تحائف پیش کئے گئے ، عاصم الدین انصاری نے گلدستہ پیش کیا اور مولوی سید عبد المجید قادری الموسوی نے شال پوشی کی۔ ہندوستانی کمیونٹی کی 
 

شیئر: