مصری سیامی بچیوں کا آپریشن کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا
مصری سیامی بچیوں کا آپریشن کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا
بدھ 10 نومبر 2021 21:35
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر بچیوں کا آپریشن کیا جا رہا(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر سیامی بچیوں سلمی اور سارہ کا آپریشن وزارت نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا۔
بچیوں کے والدین بھی مصر سے ریاض پہنچیں گے۔ دونوں بچیوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ رپورٹ آنے پر آپریشن ہوگا۔
ایوان شاہی کے مشیر اور سربراہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نےبتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس انسانیت نواز اقدام کے لیے قدرو منزلت کے مستحق ہیں۔
مملکت انسانی بنیادوں پر سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن میں نام کمائے ہوئے ہے۔ اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ شاہ سلمان کو مصری بھائیوں سے خصوصی تعلق ہے۔
قبل ازیں قاہرہ میں سعودی سفیر اسامہ نقلی سے سیامی بچیوں سلمی و سارہ اور ان کے والدین نے مملکت روانگی سے قبل ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرسعودی سفیر نے کہا کہ سعودی قیادت دنیا بھرمیں انسانیت نوازخدمات کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سیامی بچیوں کے والد نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز انسانیت نوازی کو اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہیں۔