تبوک ریجن میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کےلیے تفتیشی دورے
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے 212 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کی نگراں تفتیشی کمیٹیوں نےعوامی بازاروں، کچی بستیوں اور ایسے مقامات پر 450 سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں جہاں عام طور پر سعودیوں کے نام سے غیر ملکی کاروبار کر رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے 212 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
سعودیوں کے نام سےغیرملکیوں کے کاروبار پر پابندی کی 23 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر6 ادارے سیل کردیے گئے ۔
مشترکہ ٹیموں میں وزارت تجارت، بلدیات، افرادی قوت، ماحولیات و پانی وزراعت، زکوۃ انکم ٹیکس اورکسٹم اتھارٹی کے نمائندے شریک تھے۔
وزارت تجارت نےتمام افراد سے اپیل کی کہ جہاں بھی وہ قانون تجارت کی خلاف ورزی دیکھیں یا اس حوالے سے انہیں شک ہو تو پہلی فرصت میں بلاغ تجاری ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائیں۔