Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین اے ون کا تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شاہین اے ون کے تجربے کا مقصد میزائل کے بعض نئے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کا جائزہ لینا تھا۔
میزائل تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ اور سٹریٹجک محکموں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی غیر معمولی کاوشوں، عزم اور تکنیکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان نے بھی سائنسدانوں اور انجنیئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔

شیئر: