Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واہگہ سے افغانستان گندم پہنچانے کے لیے پاکستان سے معاملات طے کر رہے ہیں: انڈیا

پاکستان نے بدھ کو انڈیا کو افغانستان کےلیے امداد پہنچانے کی اجازت دی تھی (فوٹو اے ایف پی)
انڈیا نے کہا ہے کہ وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات افغانستان بھیجنے کے لیے پاکستان کے ساتھ معاملات طے کر رہا ہے۔
انڈین حکام نےکہا ہے کہ پاکستان کو اس حوالے کوئی شرائط نہیں رکھنی چاہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے راستے افغانستان کےلیے انسانی امداد پہنچانے کو پرپوزل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تیار کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے 24 نومبر کو اس حوالے سے یقین دہانی کروائی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ انسانی امداد کے حوالے سے پاکستان کو کوئی شرط نہیں رکھنی چاہیے۔
’یہ افغانستان کے عوام کو دی جانے والی انسانی امداد ہے جس میں 50 ہزار ٹن گندم اور ادویات شامل ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ انسانی امداد پر کوئی شرائط نہیں رکھی جائیں گی۔‘
ان کے بقول ’انڈیا افغانستان کے لوگوں کے لیے امداد اور ترقیاتی کاموں کے لیے ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔‘
پاکستان نے بدھ کو سرکاری سطح پر انڈیا سے کہا تھا کہ افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان واہگہ بارڈ کے راستے امداد پہنچانے کی اجازت دے گا۔
انڈیا اور افغانستان کے درمیان فلائٹس بند ہیں اور پاکستان کے راستے امداد پہنچانا آسان ترین طریقہ ہے۔
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے بھی گندم کی ترسیل کا معاملہ اٹھایا تھا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے معاملات طے ہونے کے بعد اجازت دی جائے گی۔
 اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی دو کروڑ تیس لاکھ افغان شہری کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوگا۔

شیئر: