Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، دو فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سنیچر کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔
’فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے جن میں 27 سالہ نائیک رحمان اور 22 سالہ لانس نائیک عارف شامل ہیں۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔‘

شیئر: