سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے جون کے مہینے میں بازیاب کیے گئے نایاب اور معدوم ہونے والی نسل کے دو عقابوں کی چھ مہینے تک نگہداشت کرنے کے بعد فطری ماحول میں چھوڑ دیا ہے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلی بار سیٹلائٹ ٹریکٹرز کا استعمال کیا گیا ہے جو ان عقابوں کی پشت پر نصب کیے گئے اور جس سے ان کے مقام، رفتار، غذا اور ماحول کے درجہ حرارت وغیرہ کے بارے میں سائنسی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو۔۔