Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں چیتے نے سعودی نوجوان پر حملہ کرکے زخمی کردیا

زخمی نوجوان کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر حائل کے الجعفہ قریے میں چیتے نے سعودی نوجوان پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی نوجوان الجعفہ قریے میں سیاحت کے لیے آیا تھا، ایک استراحہ میں قائم چڑیا گھر کے چیتے نے اچانک نوجوان پر حملہ کرکے اس کی گردن پر دانت گاڑ دیے۔
سعودی نوجوان کے دوست نے اسے بچانے کی کوشش تو چیتے نے اس پر بھی حملہ کردیا۔
 بتایا جاتا ہے کہ استراحہ میں موجود نجی چڑیا گھرمیں کئی خطرناک درندوں کو رکھا گیا ہے۔
زخمی نوجوان کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے کہا ہے کہ مملکت میں درندے پالنا منع ہے، خلاف ورزی پر جرمانہ ہے۔
قومی مرکز نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے مزید دو علاقوں مغربی اور مشرقی ریجن میں درندوں کی افزائش کے خصوصی سینٹر قام کیے جارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی قانون کے بموجب گھرووں یا استرحات میں درندے پالنے کی سزا 30 ملین  ریال جرمانہ اور دس برس تک قید ہے۔

شیئر: