Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا بھائی ہمیشہ مجھ سے قریب رہا، ہما قریشی

ممبئی ... اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ اگرچہ میں نے فلمی صنعت میں بہت سے دوست بنائے ہیں لیکن میرا بھائی ثاقب سلیم ہمیشہ سے میرے بہت قریب رہا ہے۔ ہما اداکاری کے سلسلے میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں انہیں رہتے ہوئے 8سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ وہ اپنے والدین سے ملنے کیلئے دہلی جاتی رہتی ہیں۔ ممبئی میں وہ اپنے بھائی اداکار ثاقب سلیم کے ساتھ رہتی ہیں۔ اگرچہ ان میں لڑائی جھگڑا بھی ہوتا ہے۔ ہما نے کہا کہ میں ہر بات سے اپنے بھائی کو آگاہ رکھتی ہوں جبکہ متعدد معاملات پر اس سے مشورے بھی کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب ہم ممبئی آئے تو بہت زیادہ قریب ہوگئے۔ ہر بات کیلئے اسی پر انحصار کرتی ہوں۔ جب ہم دہلی میں تھے تو وہ مجھ پر اعتماد نہیں کرتا تھا کیونکہ سمجھتا تھا کہ میں ہر بات ماں کو بتا دونگی مگر اب وہ میچور ہوچکا ہے۔
 

شیئر: