Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 2022: بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان نامزد

آخری ایڈیشن میں ٹیم کے کپتان عماد وسیم تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کراچی کنگز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے ایڈیشن کے لیے کپتان نامزد کر دیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ کے آخری میگا ایونٹ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم تھے اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے 2020 میں ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
اس حوالے اسے ایک ویڈیو پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے اور میں پچھلے پانچ سالوں سے یہاں کھیل رہا ہوں۔‘
انہوں نے کراچی کنگز اور اس کے مالک سلمان اقبال کا کپتانی کی ذمہ داری دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ اس سال بھی پچھلے سال کی طرح کار کردگی دکھائیں گے۔
اس میگا ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے جیتا تھا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر میں متوقع ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق اس میگا ایونٹ کا انعقاد جنوری اور فروری میں ہوگا۔

شیئر: