اومی کرون کا پہلا کیس، وزارت صحت نے ہنگامی پریس کانفرنس بلالی
وزارت صحت نے ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس بلا لی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس آج بدھ کو وزارت کے صدر دفتر ریاض میں مقامی وقت کے مطابق شام تین بج کر 35 منٹ پر ہوگی۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون اور ملک میں اس کے انسداد کے لیے کوششوں پر اظہار خیال کریں گے‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت نے آج بدھ کو شمالی افریقہ سے آنے والے ایک شہری میں امیکرون کی تصدیق کی ہے۔
قبل ازیں وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا تھا کہ ’سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون کے پیش نظر ہر سطح پر تیاری کر رکھی ہے‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس کی نئی قسم کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں‘۔