Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق

’اومیکرون سے متاثر شخص شمالی افریقہ سے آنے والا شہری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ شمالی افریقہ سے آنے والا ایک شہری ہے جس میں اومیکرون کی تصدیق ہوتے ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی قسم کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی مسلسل کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ملک کی تمام سرحدوں سے آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے‘۔
’مذکورہ کیس کے ضمن میں بھی عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور وبا کے انسداد کے لیے پروٹوکول پر مکمل طور پر عمل کیا گیا ہے‘۔
’اومیکرون کے حامل شخص کو وبا کے انسداد کے پروٹوکول کے ساتھ بالکل علیحدہ کیا گیا ہے‘۔
وزارت صحت نے زور دے کر کہا ہے کہ ’کورونا وائرس اور اس کی تمام نئی اور پرانی قسموں کے انسداد کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کے علاوہ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لینا ضروری ہیں‘۔

شیئر: