گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے معروف جرمن خاتون صحافی ’باربرا شوماکر‘ نے گورنر ہاوس میں خصوصی ملاقات کی ـ
گورنرہاوس میں شہزادہ فہد بن سلطان نے جرمن خاتون صحافی کو خوش آمدید کہا اور انکے تبوک ریجن میں قیام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ـ
خاتون صحافی باربرا نے گورنر تبوک کی جانب سے مثالی استقبال و ضیافت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مملکت کی مثالی تعمیر وترقی کو بے حد سراہا ـ
انہوں نے مزید کہا کہ تبوک ریجن نے انتہائی کم وقت میں ہر میدان میں مثالی ترقی کی جو واقعی طورپرقابل ستائش ہے ـ باربرا ان دنوں تبوک ریجن کے دورے پرہیں ـ
واضح رہے جرمن خاتون صحافی باربرا نے سعودی عرب پر کتاب ’دی کنگڈم آف سعودی عرب ،، اے ویژن اینڈ ٹرانسفارمیشن ‘ کے عنوان سے لکھی ہے جس میں انہوں نے مملکت کے اپنے 16 دوروں کا احوال اور سعودی عرب میں ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات بیان کیے ہیں ـ
قبل ازیں العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے باربرا کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دنیا کے کسی بھی ملک سے قطعی طورپر مختلف ہے، یہاں کے عوام ، تہذیب اور لوگوں کی مہمان نوازی کی روایت اپنی مثال آپ ہے ‘ـ
باربرا کا کہنا تھا کہ انہوں اپنی کتاب میں سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلی اور ویژن 2030 کے بارے میں لکھا ہے تاکہ مغرب اس بارے میں جان سکے ـ
واضح رہے جرمن خاتون صحافی نے سال 2001 میں پہلی بار سعودی عرب کا سفرکیا تھا اس دوران وہ تقریبا 3 ہفتے مملکت کے مختلف شہرجن میں جدہ ، ریاض ، الاحسا اورالعلا شامل ہیں میں گئیں جہاں انہوں نے مختلف تاریخی مقامات بھی دیکھے ـ
باربرا کا کہنا تھا کہ مملکت آنے سے قبل وہ یہ یہی سمجھتی تھیں کہ سعودی عرب تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے مگر یہاں آکر مملکت کی تاریخ وثقافت وقریب سے دیکھنے کا موقع ملا جس نے انکی سوچ تو یکسر تبدیل کردیا