خشک میوہ جات کسے پسند نہیں اور سردیوں میں چلغوزے اگر میسر آجائیں تو کیا ہی بات ہے مگر اس کی قیمت فی کلو 3600 روپے ہے جو یقیناً کافی لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوگی۔
لیکن مشیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلسل چلغوزے کھاتے ہوئے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور حکومتی ترجمان پروگرام میں بیٹھے چلغوزے کھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں 2021 میں سب سے زیادہ کون سی ویڈیوز دیکھی گئیں؟Node ID: 623331
-
شازیہ منظور کو نہیں جانتے؟ ’اوورسیز سے ووٹ کا حق واپس لیا جائے‘Node ID: 623591
-
کیا 1963 میں کورونا کے اومی کرون ویریئنٹ پر فلم بھی بن چکی ہے؟Node ID: 623846
اینکرپرسن نادیہ مرزا نے اپنی ایک ٹویٹ میں مزمل اسلم کے اس عمل کو غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہی وہ غیرسنجیدگی ہے جو ملکی معاشی امور میں بھی عیاں ہے۔‘
ترجمان مشیر خزانہ لاِئیو پروگرام میں چلغوزے کھانے میں مصروف۔۔
یہی وہ غیر سنجیدگی ہے جو ملکی معاشی امور میں بھی عیاں ہے۔@ShahzadIqbalGEO @MuzzammilAslam3 @PTIofficial pic.twitter.com/aYk4J7ZNeN— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) December 3, 2021
نادیہ مرزا کی اس ٹویٹ کے جواب میں مزمل اسلم نے لکھا کہ ’لائیو شو میں چائے پی سکتے ہیں، پر کچھ کھا نہیں سکتے، کمال ہے۔‘
دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی مشیر خزانہ کے ترجمان پر تنقید کررہے ہیں اور انہیں طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
قصیم نقوی نامی صارف نے لکھا کہ ’ترجمان مشیر خزانہ چلغوزے جیسے مہنگے ڈرائی فروٹ کھا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حکومت معاشی طور پر مضبوط ہے۔‘
ڈاکٹر بشارت انجم نامی صارف نے طنزاً کہا کہ ’عوام کو احساس دلا رہے ہیں کہ ہم بااثر لوگ چلغوزے کھا سکتے ہیں جبکہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، زندہ باد۔‘