Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ایجوکیشن میں پاکستان سعودی تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے: شفقت محمود

شفقت محمود نے اتوار کو مملکت میں سیٹلائٹ سکول کا دورہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
پاکستانی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے آن لائن تعلیم میں روشن مثال قائم کی ہے. (مدرستی ) پلیٹ فارم آن لائن تعلیم کا موثر اور کامیاب ذریعہ ہے۔ پاکستان آن لائن تعلیم کے سلسلے میں مملکت کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شفقت محمود نے اتوار کو مملکت میں سیٹلائٹ سکول کا دورہ کیا۔
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے انہیں خوش آمدید کہا۔

دورے کے موقعے پر وزیر تعلیم شفقت محمود کو سیٹلائٹ سکول کے سٹوڈیوز دکھائے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شفقت محمود نے آن لائن تعلیم کے سلسلے میں سعودی عرب کے تجربے کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت نے کورونا وبا کے دوران مدرستی جیسے پلیٹ فارم موثر کرکے چیلنجوں سے نمٹنے کی نئی مثال قائم کی ہے۔ 
انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات سے متعلق کہا کہ کہ دونوں دوست ملک تعلیم کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کی مثال قائم کریں۔
 اس موقع پر سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر محمد المقبل نے کورونا وبا کے دوران ای ایجوکیشن اور آن لائن تعلیم کے سعودی تجربے کا تعارف کرایا۔ انہیں سیٹلائٹ سکول کے سٹوڈیوز دکھائے گئے۔ تعلیمی عمل کی نگرانی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔  
آن لائن تعلیم کی نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عھود الفارس نے (مدرستی) کے ذریعے تعلیم کا تجرباتی ماڈل پیش کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک مدرستی نے کیا کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔
اس موقع پر قائم مقام نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر سعد الفہید اور وزارت کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

شیئر: