سپورٹس کی دنیا کا پاور کپل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اب ایک شو میں اکھٹے نظر آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور انڈیا سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی نامور کھلاڑی ثانیہ مرزا اب پاکستان کی سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے ایک پروگرام میں ساتھ ساتھ نظر آیا کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اردو فلکس کی جانب سے ثانیہ مرزا کی اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی گئی سے جس میں وہ آنے والے پروگرام ’دی مرزا ملک شو‘ کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
شیعب ملک اور ثانیہ مرزا کا شو لانچ ہونے کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی ہے۔
ثانیہ مرزا اور شیعب ملک کے شو کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جن میں صارفین نے دونوں سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر صارف میاں عمر نے شیعب ملک اور ثانیہ مرزا کے پروگرام کے حوالے سے لکھا کہ ’انڈیا اور پاکستان کا پسندیدہ جوڑا دی مرزا ملک شو شروع کرنے جا رہا ہے۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ اس پروگرام میں پاکستان اور انڈیا سے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جو سرحد پار سے لوگوں کو قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔
The most favorite indo-pak couple Sania Mirza & Shoaib Malik are going to launch a new show #TheMirzaMalikShow , Where guests from Pakistan & India will be invited & It’s a great way to bring people together across the borders & have a fun together pic.twitter.com/3xWWM2W8La
— Mian Omer (@Iam_Mian) December 6, 2021
سوشل میڈیا صارف انس احمد لکھتے ہیں کہ ’یہ شو پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ایئر کیا جائے گا، اس پر انڈیا اور پاکستان سے مخلتف ثقافتی پروگرام ہوں گے۔‘
The show will air on Urduflix, Pakistan’s first OTT platform. Moreover, it will feature a number of popular cultural icons from both India and Pakistan.#TheMirzaMalikShow @urduflix1 pic.twitter.com/a7MDbEkeTU
— Anas Ahmed (@_AnasAhmeddd) December 6, 2021
ٹوئٹر صارف سراج احمد نے لکھا کہ ’اب ہم دونوں سپر سٹارز کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔‘
Now we can watch both superstars together! #TheMirzaMalikShow
| @mirzasania | @realshoaibmalik | @urduflix1 | @farhangauher | pic.twitter.com/93EYWNQoeO
— Siraj Ahmed (@IamSirajLarkana) December 6, 2021
صارف روح عشق کہتے ہیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپنے شو کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی تنقید نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک مزے کا شو ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’مزہ آنے والا ہے کیونکہ یہ دونوں میرے پسندیدہ ہیں۔‘
In a press conference on December 5th at Dubai @mirzasania & @realshoaibmalik announce their upcoming #TheMirzaMalikShow.
They declared their chat show ll not be a catty affair. It's going to be a fun show. Wow"" Maza any wala hai bcz both are my fav. pic.twitter.com/kmHrar0yYG— Rooh_a_Ishq (@Rooh_a_Ishq) December 6, 2021