12 اکتوبر 1999 کو حکومت کا تختہ الٹنے کے آپریشن کی نگرانی کرنے والے ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) صلاح الدین ستی نے پہلی بار اس دن اور اس سے جڑے واقعات پر بات کی ہے۔ انہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ پی ہاؤس میںاس وقت تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی، جب سپاہیوں اور کمانڈنگ افسران کا نئے نامزد آرمی چیف جنرل ضیا الدین سے سامنا ہوا۔ وہ اپنے ساتھ سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ریٹائرڈ کمانڈوز کی ٹیم بھی وزیراعظم ہاؤس لے کر گئے ہوئے تھے جو مسلح تھی اور متحرک بھی تھی۔