Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجین دھماکہ:کشمیر اور حیدرآباد میں چھاپے

بھوپال۔۔۔۔۔بھوپال اجین ٹرین دھماکے میں گرفتار 3ملزمان کے انکشافات کے بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کشمیر اور حیدرآباد میں چھاپے مارے۔2افراد کوگرفتار کرلیا گیا جن کے ان 2ملزموں سے رابطے تھے۔دھماکے کے بڑے ملزمان عاطف مظفر اور سید میر حسین نے تفتیش کے دوران بتایا کہ 18سالہ کشمیری سے عاطف نے رابطہ کیا تھا اور پھر یہ بھی کہا تھا کہ ان کے داعش سے تعلقات ہیں۔ایجنسی ذرائع نے کہا کہ ہماری ٹیموں نے کشمیر کے چند مقامات پرایک اور شخص کی تلاش میں بھی چھاپے مارے لیکن ابتک اس کا پتہ نہ چل سکا۔

شیئر: