Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا نیا بجٹ آئندہ دو ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کابینہ خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے گی(فوٹو سبق)
سعودی عرب کا نیا قومی بجٹ آئندہ دو ہفتےکے درمیان متوقع ہے۔ کابینہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے گی۔
سبق ویب کے مطابق  تیس ستمبر 2021 کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردی تخمینے کے مطابق 2022 کے بجٹ میں مجموعی اخراجات 955 ارب ریال کے لگ بھگ ہوں گے۔آمدنی کا تخمینہ 903 ارب ریال تک متوقع ہے۔
نئے بجٹ میں کفایت شعاری کی پالیسی کو آنے بڑھایا جائے گا۔ سعودی وژن کے اہداف کی تکمیل، مالیاتی و اقتصادی اصلاحات کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی جبکہ نئی صورتحال میں ترجیحات تبدیل ہوں گی۔
ترقیاتی فنڈز اور پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کے مزید مواقع مہیا کیے جائیں گے۔ نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا اعلان ہوگا۔ سرکاری خدمات اور کئی پروگراموں کی نجکاری ہوگی۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی معیشیت میں تدریجی بہتری والے اقدامات ہوں گے۔ 2024 تک آمدنی 992 ارب تک پہنچانے کےلیے کئی سکیمیں لائی جائیں گی۔

شیئر: